مدنی پھول
پانچوں نمازوں میں اقامت سے قبل درود و سلام اور اعلان
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
اِعتکاف کی نیَّت کر لیجئے، موبائل فون ہو تو بند کردیجئے۔ حصولِ ثواب کے لیے اقامت بیٹھ کر سنئے اور جواب دیجئے، حی علي الفلاح پر کھڑا ہونا سنت ہے۔
اقامت کے بعد اعلان
پھراقامت کے بعد امام صاحِب یا مُکَبِّر (اقامت کہنے والے کو مُکَبِّر کہتے ہیں ) یہ اعلان کرے:
اپنی ایڑیاں ، گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صَف سیدھی کر لیجئے۔ دو آدمیوں کے بیچ میں جگہ چھوڑنا گناہ ہے، کندھے سے کندھا رگڑ کھاتا ہوا رکھنا واجِب، صَف سیدھی رکھنا واجب اور جب تک اگلی صَف دونوں کونوں تک پوری نہ ہو جائے پیچھے نماز شروع کر دینا ترکِ واجب، ناجائز اور گناہ ہے۔ عَزَّ وَجَلَّ 5سال سے چھوٹے نابالغ بچوں کو صفوں میں کھڑا نہ رکھیں ، انہیں کونے میں بھی نہ بھیجیں ، چھوٹے بچوں کی صف سب سے آخر میں بنائیں ۔
٭…٭…٭