Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
108 - 329
سوال …:  	جو شخص اذان کے وقت باتیں کرتا رہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب …:  	جو شخص اذان کے وقت باتوں میں لگا رہے اس پر مَعَاذَ اللہ  خاتمہ برا ہونے کا خوف ہے۔(1)	
سوال …:  	اذان کا جواب دینے سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	اذان کا جواب دینے سے مراد یہ ہے : 
٭…  مؤذن جو کلمات کہے اس کے بعد سننے والا بھی وہی کلمات کہے۔مگر حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة ، حَیَّ عَلَی الْـفَلَاح کے جواب میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ کہے۔
٭…  جب مؤذن اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰهِ کہے توسننے والا درود شریف پڑھے اور مستحب ہے کہ انگوٹھوں کو بوسہ دے کر آنکھوں سے لگا لے اور کہے:  قُرَّةُ عَیْنِیْ بِكَ یَارَسُوْلَ اللّٰهِ اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَر۔یعنی یارسول اللہ!  میری آنکھوں کی ٹھنڈک آپ سے ہے۔ یاالٰہی!  مجھے سننے اور دیکھنے سے فائدہ پہنچا۔ (2)
٭…  فجر کی اذان میں جب مؤذن اَلصَّلٰوةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہے تو سننے والا کہے:  
صَدَقْتَ وَبَرَرْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقْتَ(3)
٭…  جب اذان ختم ہوجائے تو مؤذن اور اذان سننے والا ہر فرد درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے: 
اَللّٰہُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّآمَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَآئِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَنَا مُحَمَّدَ  ۨۨ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَا   ۨۨالَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ وَاجْعَلْنَا فِیْ شَفَاعَتِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِنَّكَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ؕ    (4)
 



________________________________
 - 1   جامع الرموز للقھستانی،   کتاب الصلاۃ،   فصل الاذان،   ۱ / ۱۲۴
 - 2   ردالمحتار،   كتاب الصلاة،   مطلب فی كراھة تكرار الجماعة    الخ،   ۲ / ۸۴
 - 3   ردالمحتار،   كتاب الصلاة،   مطلب فی كراھة تكرار الجماعة     الخ،   ۲ / ۸۳
 - 4   بہارِ شریعت،   اذان کا بیان،   ۱ / ۴۷۴