Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
107 - 329
اَذان کا بیان
سوال …:  	اذان سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	اذان سے مراد وہ مخصوص اعلان ہے جو پنج وقتہ نماز سے پہلے مخصوص الفاظ میں کیا جاتا ہے تا کہ نمازی مسجد میں آ کر باجماعت اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہو سکیں ۔ 
سوال …:  	 اذان دینے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب …:  	اذان دینے کا طریقہ یہ ہے:  
٭…  اذان کہنے والا باوضو قبلہ کی طرف منہ کرے۔
٭…   مسجد کے باہر بلند جگہ پر کھڑا ہو۔ 
٭…  کانوں کے سوراخوں میں شہادت کی انگلیاں ڈالے ۔
٭…  اذان کے کلمات بلند آواز سے ٹھہر ٹھہر کر کہے تاکہ دوسروں کو خوب سنائی دے۔ 
٭…  اور حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة  داہنی طرف منہ کرکے اور حَیَّ عَلَی الْـفَلَاح بائیں طرف منہ کر کے کہے۔
سوال …:  	 اذان کہنے والے کو کیا کہتے ہیں ؟
جواب …:  	اذان کہنے والے کو مؤذِّن کہتے ہیں ۔
سوال …:  	اذان سننے والاکیا کرے؟
جواب …:  	جب اذان ہوتو اتنی دیر کے لئے سلام کلام اور سارے کام یہاں تک کہ قرآن کی تلاوت بندکردے، اذان کو غورسے سنے اور جواب دے۔