Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
102 - 329
(1)… اگر قرآنِ پاک جزدان (یعنی غلاف) میں ہو تو بے وضو یا بے غسل جزدان پر ہاتھ لگانے میں حرج نہیں ۔ (1)
(2)… کسی ایسے کپڑے یا رومال وغیرہ سے قرآن پاک پکڑنا جائز ہے جو نہ اپنے تابع ہو نہ قرآنِ پاک کے۔(2)
(3)… بے وُضو کو قرآنِ مجید یا اسکی کسی آیت کا چھونا حرام ہے۔ بے چھوئے زبانی یادیکھ کر پڑھے تو کوئی حَرَج نہیں ۔(3)
			(1)… جس پر غسل فرض ہو وہ درج ذیل کام کر سکتا ہے:  
(1)… قرآنِ پاک کی آیت دعا کی نیت سے یا تبرک کیلئے مثلاً بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یا ادائے شکر کے لئے  اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱)یا کسی مسلمان کی موت یا کسی قسم کے نقصان کی خبر پر  اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)یا ثناء کی نیت سے پوری سورۂ فاتحہ یا آیۃالکرسی یا سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن پڑھنے کی نیت نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ۔(4)
(2)… آخری تینوں قل بلا لفظِ قل بہ نیت ثناء پڑھ سکتے ہیں ۔ لفظِ قل کیساتھ ثناء کی نیت سے بھی نہیں پڑھ سکتے کیوں کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا متعین ہے، نیت کو کچھ دخل نہیں ۔(5)
(3)… قرآنِ مجید دیکھنے میں کچھ حَرَج نہیں اگرچہ حروف پر نظر پڑے اور الفاظ سمجھ میں آئیں اور خیال میں پڑھتے جائیں ، کیونکہ خیال میں پڑھنے کا اعتبار نہیں ۔
(4)… درود شریف اور دعاؤں کے پڑھنے میں حَرَج نہیں مگر بہتر یہ ہے کہ وُضو یا کُلی کر کے پڑھیں ۔
(5)… اذان کا جواب دینا بھی جائز ہے۔ 
٭…٭…٭
 



________________________________
 - 1   الهداية،   كتاب الطھارات،   باب الحيض والاستحاضة،   ۱ / ۳۳
 - 2   ردالمحتار،   كتاب الطهارۃ،   مطلب یطلق الدعاء    الخ،   ۱ / ۳۴۸
 - 3   المرجع السابق
 4-    عالمگیری،   كتاب الطهارة،   الباب السادس،   الفصل الرابع،   ۱ / ۳۸بہارِ شریعت،   غسل کا بیان،   ۱ / ۳۲۶
 - 5   بہارِ شریعت،   غسل کا بیان،   ۱ / ۳۲۶