Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
101 - 329
بے وضو یا بے غسل کے لیے ممنوع کام
سوال …:  	ناپاکی کی حالت میں کون کون سے کام نہیں کر سکتے؟ 
جواب …:  	ناپاکی کی حالت میں یہ کام کرنا منع ہیں :  
			(1)… جس پر غسل فرض ہو اس پر درج ذیل کام کرنا حرام ہیں :  
٭…  مسجد میں جانا 	   ٭…  طواف کرنا 	 	   ٭…  قرآنِ پاک چھونا 
٭…  بے چھوئے زبانی پڑھنا(1)	٭…  کسی آیت کا لکھنا 	  ٭…  آیت کا تعویذ لکھنا 
٭…  ایسا تعویذ یا انگوٹھی چھونا یا پہننا جس پر آیت یا حروف مقطعات لکھے ہوں حرام ہے۔    (2)
(موم جامے والے یا پلاسٹک میں لپیٹ کر کپڑے یا چمڑے وغیرہ میں سلے ہوئے تعویذ کو پہننے یا چھونے میں مضائقہ نہیں ) 
			(2) … جو بے وضو ہو اس پر درج ذیل کام کرنا حرام ہیں :  
٭…  جس برتن یا کٹورے پر کوئی سورت یا آیتِ مبارکہ لکھی ہو بے وضو اور بے غسل دونوں کو اس کا چھونا حرام ہے۔(3) 
٭…  قرآنِ پاک کا ترجمہ فارسی یا اردو یا کسی دوسری زبان میں ہو اس کو بھی پڑھنے یا چھونے میں قرآن پاک ہی کا سا حکم ہے۔(4)
بے وضو یا بے غسل کے لیے جائز کام
سوال …:  	ناپاکی کی حالت میں کون کون سے کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ؟ 
جواب …:  	ناپاکی کی حالت میں درج ذیل کام کرنے میں کوئی حرج نہیں :  
			(1)… جو بے وضو ہو وہ درج ذیل کام کر سکتا ہے:  



________________________________
 - 1   در مختار ، كتاب الطهارة،   ۱ / ۳۴۳،   ۳۴۸
 - 2   بہارِ شریعت،   غسل کا بیان،   ۱ / ۳۲۶
 - 3   عالمگيری،   كتاب الطهارة،   الباب السادس،   الفصل الرابع،   ۱ / ۳۹	(3)    بہارِ شریعت،   غسل کا بیان،   ۱ / ۳۲۷
 - 4   بہارِ شریعت،   غسل کا بیان،   ۱ / ۳۲۷