Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
90 - 99
منقبتِ عطّار
سنت کو پھیلایا ہے امیرِ اہلسنّت نے
بدعت کو مٹایا ہے امیر اہلسنّت نے
ہزاروں گم رہوں کو وعظ اور تحریر سے اپنی
رہِ جنت دکھایا ہے امیر اہلسنّت نے
کرا کر بہت سے کُفّار و فُجّار سے توبہ
جہنم سے بچایا ہے امیر اہلسنّت نے
ہزاروں عاشقانِ لندن و پیرس کو دیوانہ
مدینے کا بنایا ہے امیر اہلسنّت نے
لاکھوں فیشنی چہروں کو داڑھی اور سروں کو بھی
عمامہ سے سجایا ہے امیر اہلسنّت نے
وہ فیضانِ مدینہ رات دن تقسیم کرتا ہے
جسے مرکز بنایا ہے امیر اہلسنّت نے
بہت محنت لگن سے اپنے پیارے دین کا ڈنکا
دنیا میں بجایا ہے امیر اہلسنّت نے
الٰہی پھولتا پھلتا رہے روزِ حشر تک یہ
گلستاں جو لگایا ہے امیر اہلسنّت نے
اس ناکارہ  عائذؔ کو خلوص اپنے کی شمع کا
پروانہ بنایا ہے امیر اہلسنّت نے
٭…٭…٭