Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
89 - 99
 مشہورشہرباب المدینہ کراچی میں نمازِ مغرب سے کچھ دیر قبل ہوئی۔
سوال:  شیخ ِ طریقت،  امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والد صاحب کا نام کیا ہے؟
 جواب:  شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے والد بزرگوار کا مبارک نام حاجی عبدالرحمن قادری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ہے جو کہ ایک بہت پرہیز گار انسان تھے۔
سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ ماجدہ کا نام کیا ہے؟ 
جواب: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا ہے جو ایک نیک اور پرہیزگار خاتون تھیں ۔
سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اصلاحِ اُمّت کے جذبے کے تحت کس عظیم الشان مدنی تحریک کی بنیاد رکھی؟ 
جواب:  آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی بنیاد رکھی اور اسے اپنی شب وروز کی محنت اور خونِ جگر سے پروان چڑھایا۔
سوال: شیخِ طریقت،  امیرِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ہمیں کیا مدنی مقصد عطا فرمایا؟ 
جواب: آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ہمیں یہ مدنی مقصد عطافرمایا:   ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے ‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 
٭…٭…٭