دعوتِ اسلامی
بانیٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اس پرفتن دور (یعنی پندرھویں صدی ہجری) میں کہ جب دنیا بھر میں گناہوں کی یلغار مسلمانوں کی اکثریت کو بے عمل بنا چکی تھی، مسجدیں ویران اور گناہوں کے اڈے آباد ہوئے چلے جا رہے تھے ان نازک حالات میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اپنے ایک ولی ٔ کامل کو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دکھیاری اُمت کی اصلاح کے لئے منتخب فرمایا جنہیں دنیا امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نام سے پکارتی ہے۔
آپ کی حیاتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں
سوال: شیخ ِ طریقت، امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا نام مبارک کیا ہے؟
جواب: آپ کا نام مبارک ’’ محمد ‘‘ اور عرفی نام ’’ الیاس ‘‘ ہے آپ کی کنیت ’’ ابوبلال ‘‘ اور تخلص ’’ عطّار ‘‘ ہے چنانچہ مکمل نام اس طرح ہے: ’’ ابو بلال محمد الیاس عطّار ‘‘ قادری رضوی ضیائی دَامَتْس بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ۔
سوال: شیخ ِ طریقت، امیر ِ اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ولادتِ باسعادت کب ، کہاں اور کس دن ہوئی؟
جواب: 26ر مضان المبارک 1369ھ بمطابق 12 جولائی 1950ء بروز بدھ ، پاکستا ن كے