Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
87 - 99
 (10) … شوالُ المکرم: 
	یکم شوال المکرم کو دنیا بھر میں عاشقانِ رسول عیدالفطر مناتے ہیں۔ اس دن کے بہت سے فضائل ہیں ،  لہٰذا اس دن کو غفلت میں گزارنے کے بجائے عبادت میں گزارنا چاہیے۔
٭…٭…٭
 (11) … ذو القعدۃ الحرام : 
	ذو القعدۃ الحرام کی 20 تا ریخ کو عاشقانِ رسول باب المدینہ کراچی میں حضرت سیدنا عبد  اللہ   شاہ غازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عرس مبارک بڑے اہتمام سے مناتے ہیں ۔ اور 29 تاریخ کو اعلیٰ حضرت کے والد ماجد حضرت سیدنا مولانا نقی علی خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے عرس مبارک کی تقریبات دنیا بھر میں منعقد کی جاتی ہیں ۔    
٭…٭…٭
 (12) … ذُو الحجۃ الحرام: 
	10 ذوالحجۃ الحرام کو عید الاضحی مذہبی جو ش و جذبے سے منائی جاتی ہے،  اس موقع پر عاشقانِ رسول قربانی کا اہتمام بھی کرتے ہیں نیز حج جیسا اہم فریضہ بھی اسی ماہِ مبارک میں ادا کیا جاتا ہے۔
٭…٭…٭