رسول اس دن مدنی جلوس میں شرکت کرتے ہیں اور بارہویں شب اجتماعِ میلاد میں شرکت کر کے صبح صادق کے وقت صبح بہاراں کا اشکبار آنکھوں سے استقبال کرتے ہیں ۔
٭…٭…٭
(4) … رَبیع الثانی (رَبیع الغوث) :
اس مبارک مہینے کو سرکارِ بغداد، حضور غوثِ پاک سیدنا عبدالقادر جیلانی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے نسبت حاصل ہے۔ 11ویں شب کو عاشقانِ رسول سیدنا غوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ایصالِ ثواب اور لنگر غوثیہ کا اہتمام فرماتے ہیں ۔ سرکارِ بغداد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مزارِ مبارک بغدادِ معلّی (عراق) میں واقع ہے۔
٭…٭…٭
(5) … جمادی الاولٰی:
7جمادی الاولیٰ کو عاشقانِ رسول حضرت سیدنا شاہ رکن عالم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم کا اور 17کو شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضرت سیدنا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان کا عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔
٭…٭…٭
(6) … جمادی الاخریٰ:
22جمادی الاخریٰ کو عاشق اکبر امیر المومنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس جہانِ فانی سے کوچ فرمایا، اس دن عاشقانِ رسول آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی یاد میں ایصالِ ثواب کا خوب اہتمام فرماتے ہیں ۔