Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
84 - 99
مَدَنی ماہ 
مبارک اسلامی مہینے
 (1) … محرمُ الحرام : 
	محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اس ماہِ مبارک کو بہت سی نسبتیں حاصل ہیں اس ماہ کی دس تاریخ کو یوم عاشورہ کہتے  ہیں ۔ یہ دن نواسۂ رسول،  مظلومِ کربلا،  امام عالی مقام سیدنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کا یوم شہادت ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کو 10محرم الحرام  61ھ کو میدانِ کربلا میں آپ کے رفقا سمیت شہید کر دیا گیا۔ دنیا بھر میں عاشقانِ رسول شبِ عاشورہ کو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماعِ ذکرونعت کا انعقاد کرتے ہیں اور نیاز وغیرہ کا بھی اہتمام کرتے ہیں ۔
٭…٭…٭
 (2) … صفر المظفر: 
	25 صفر المظفر کو عاشقانِ رسول دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے سرکارِ اعلیٰ حضرت،  امام اہلسنّت،  مجدّدِ دین و ملت،  امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کا عرس مناتے ہیں ۔اور 28 تاریخ کو حضرت سیدنا مجدد الف ثانی قُدِّسَ  سِرُّہُ النّوْرَانِی کا عرس منایا جاتا ہے۔ 
٭…٭…٭
 (3) … رَبیع الاوّل  (ربیع النور) : 
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ 12ربیع الاوّل کو سرکارِ مدینہ،  قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے،  دنیا بھرمیں عاشقانِ