Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
74 - 99
 گرتاہے۔ اے نیک شخص! میرے سامنے بیٹھ اور اپنی اس بات کو دہرا۔ چنانچہ وہ شخص بادشاہ کے سامنے بیٹھا اور کہنے لگا:   ’’ احسان کرنے والے کے ساتھ احسان کر اور جو برائی کرے اس کی برائی کا بدلہ اسے خود ہی مل جائے گا۔‘‘
	پیارے مدنی مُنّو! 
٭…  جو کسی پر احسان کرتا ہے اس پر بھی احسان کیا جاتا ہے اور جو کسی کے لئے بر ُا چاہتا ہے اس کے ساتھ بر ُا ہی معاملہ ہوتا ہے۔ 
٭…  جو جھوٹ بول کردوسروں کی تباہی وبربادی چاہتاہے وہ خود تباہ وبرباد ہو جاتا ہے۔ 
٭…  اچھے کام کااچھا نتیجہ اور بر ُے کام کا برا نتیجہ۔ 
٭…  جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ 
اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں جھوٹ جیسی بیماری سے محفوظ فرمائے!             آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم     
دیکھے ہیں یہ دن اپنی ہی غفلت کی بدولت
سچ ہے کہ برُے کام کا انجام برا ہے
	اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ارشادِ گرامی ہے: 
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُهٗ  (پ۱۷،  الانبياء:  ۱۸) 
تر جمہ ٔ کنز الایمان:   بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں تو وہ اس کا بھیجہ  نکال دیتا ہے۔ 
٭…٭…٭