Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
75 - 99
سچ کی برکت
	پیارے مدنی منو! ایک کم سن لڑکے نے اپنی ماں کی خدمت میں حاضرہو کر عرض کی:   ’’ اے میری پیاری امی جان! مجھے رِضائے ربُّ الانام کے لئے راہِ خدامیں وقف کر دیجئے اور مجھے بغداد شریف جا کر علم ِ دین حاصل کرنے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے نیک بندوں کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کا فیضان حاصل کرنے کی اجازت عطا فرمایئے۔ ‘‘ تو اس کم سن لڑکے کی والدہ ماجدہ نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی مشیت و رضا پر لبیک کہا اور راہِ خدا کے اس ننھے مسافر کے لئے زادِ راہ تیار کرنا شروع کر دیا اور چالیس دینار اپنے لخت ِ جگر کی قمیص کے اندر سی دیئے۔ پھر سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنے لخت ِ جگر سے وعدہ لیا کہ ہمیشہ اور ہر حال میں سچ بولنا،  پھر اس عظیم ماں نے رضائےالہی کے حصول کی خاطر اپنے بیٹے کو یہ کہتے  ہوئے الوداع کہا:   ’’ جاؤ! میں نے تمہیں راہِ خدا میں ہمیشہ کے لئے  وقف کر دیا،  اب میں یہ چہرہ قیامت سے پہلے نہ دیکھوں گی۔‘‘
	پس راہِ خدا کا یہ ننھا مسافر علم ِ دین حاصل کرنے کے جذبے سے سرشار اور اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی محبت کو سینے سے لگائےایک قافلے کے ہمراہ سوئے بغداد چل پڑا،  راستے میں ساٹھ ڈاکو قافلہ کا راستہ روک کر لوٹ مار کرنے لگے،  انہوں نے کسی کو بھی نہ چھوڑا اور ہر ایک سے اس کا مال واسباب چھین لیا مگر اس کم سن لڑکے کو کم عمر جانتے ہوئے کسی نے کچھ بھی نہ کہا،  پھر ایک ڈاکو نے پاس سے گزرتے ہوئے ویسے ہی پوچھا:  اے کم سن لڑکے! کیا تمہارے پاس بھی کچھ ہے؟  کم سن لڑکے نے بے دھڑک جواب دیا:  جی ہاں ! میرے پاس چالیس دینار ہیں ۔ ڈاکو نے مذاق سمجھا اور آگے چل دیا۔ اسی طرح ایک اور ڈاکونے