Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
64 - 99
 اُونچی آواز سے گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
سوال:  ہمیں ماں باپ کا کس طرح خیال رکھنا چاہیے؟ 
جواب:  ماں باپ بلائیں تو فوراً جواب دینا چاہیے،  ان کی بات توجہ سے سننی چاہیے،  جس بات کا حکم دیں اس پر عمل کرنا چاہیے اور جس چیز سے منع کریں اس سے رک جانا چاہیے۔
سوال:  ماں باپ کے ہم پر کیا احسانا ت ہیں ؟ 
جواب:  ماں باپ کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں ۔ وہ ہمارے کھانے،  پینے،  لباس،  تعلیم،  صحت اور دوسری ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں ،  لہٰذا ہمیں بھی ان کا خوب احترام کرناچاہیے۔
٭…٭…٭
استاد کا ادب و احترام
	طالب علم کا استاد کے ساتھ انتہائی مقدس رشتہ ہوتاہے لہٰذا طالب علم کو چاہیے کہ استاد کو اپنے حق میں حقیقی باپ سے بڑھ کر خاص جانے کیونکہ والدین اُسے دنیا کی آگ اور مصائب سے بچاتے ہیں جب کہ استاد اُسے نارِ دوزخ اور مصائب ِ آخرت سے بچاتا ہے۔
٭… اگرچہ کسی استاد سے ایک ہی حرف پڑھا ہو اس کی بھی تعظیم بجا لایئے کہ حدیث ِ پاک میں ہے سید عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے ارشاد فرمایا: ’’ جس نے کسی آدمی کو قرآن کریم کی ایک آیت پڑھائی وہ اس کا آقا ہے۔ ‘‘ (1) 
٭… استاد کی غیر موجودگی میں بھی ان کا ادب کیجئے،  ان کی جگہ پر نہ بیٹھے۔



________________________________
 - 1   المعجم الكبير،  الحديث: ۷۵۲۸،  ج۸،   ص۱۱۲