Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
63 - 99
والدین کا ادب  و  احترام
سوال:  اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے ساتھ کس طرح کے سلوک کا حکم فرمایا ہے؟ 
جواب:  اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم فرمایا ہے۔ چنانچہ،  
	  سورۃُ العنکبوت میں ارشاد فرماتا ہے: 
وَ وَصَّیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْهِ حُسْنًاؕ        (پ۲۰،  العنکبوت: ۸) 
تر جمہ ٔ کنز الایمان: اور ہم نے آدمی کو تاکید کی اپنے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کی۔ 
سوال:  حدیث ِ پاک کی روشنی میں والدین کے ادب واحترام کی فضیلت بتائیے؟ 
جواب:  سرکارِ دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ جو نیک اولاد اپنے ماں باپ کی طرف محبت بھری نظر سے دیکھتی ہے اس کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر نظر کے بدلے میں ایک مقبول حج کا ثواب تحریر فرما دیتا ہے۔ (1) 
سوال:  ماں باپ کے لئے کون سی دعا کرتے رہنا چاہیے؟ 
جواب:  ماں باپ کے لئے یہ دعا کرتے رہنا چاہیے:  
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ (۲۴)   (پ۱۵،  بنی اسرائيل: ۲۴) 
تر جمہ ٔ کنز الایمان: اے میرے ربّ تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن میں پالا۔ 
سوال:  ماں باپ سے کس طرح گفتگو کرنی چاہیے؟ 
جواب:  ماں باپ سے گفتگو کرتے وقت آواز دھیمی اورنظریں نیچی رکھنی چاہئیں ان کی موجودگی میں



________________________________
 - 1    مشکاة المصابيح،  كتاب الاداب،  الحديث: ۴۹۴۴،  ج۲، ص۲۰۹