Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
62 - 99
	پیارے مدنی منو! آدابِ مسجد کا خیال رکھتے ہوئے فضول گفتگو اور مذاق مسخری سے بچئے اور اپنی نیکیوں کو بھی برباد ہونے سے بچائیے کہ دنیا کی جائز بات بھی نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔
٭…٭…٭
مرشِد کے آداب
فتاویٰ رضویہ شریف سے  ( آدابِ مرشد کامل) 
کے بارہ حروف کی نسبت سے 12آداب (1) 
٭… مرشد کے حقوق والد کے حقوق سے زائد ہیں ۔
٭… والد جسمانی باپ ہے اور پیر روحانی باپ ہے۔
٭… پیر کی مرضی کے خلاف کوئی بھی کام کرنا مرید کو جائز نہیں ۔
٭… ان کے سامنے ہنسنا منع ہے۔
٭… ان کی اجازت کے بغیر بات کرنا منع ہے۔
٭… جب ان کی مجلس میں حاضر ہوں تو دوسری طرف متوجہ ہونا منع ہے۔
٭… ان کی غیر حاضری میں ان کے بیٹھنے کی جگہ بیٹھنا منع ہے۔
٭… ان کی اولاد کی تعظیم فرض ہے۔
٭… ان کے بچھونے کی تعظیم فرض ہے۔
٭… ان کی چوکھٹ کی تعظیم فرض ہے۔
٭… اپنے جان و مال کو انہیں کا سمجھے۔
٭… ان سے اپنا کوئی حال چھپانے کی اجازت نہیں ۔ 
٭…٭…٭



________________________________
1 -     فتاویٰ رضويه،  ج۲۶،   ص۵۶۳