Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
60 - 99
٭… بیت الخلا میں آنے جانے کے مدنی پھول …٭
٭…   بیت الخلا میں پہلے اُلٹا پاؤں رکھئے۔  (1) 
٭… جب تک بیٹھنے کے قریب نہ ہوں کپڑابدن سے نہ ہٹایئے اور نہ ضرورت سے زیادہ کھولئے۔  (2) 
٭… کھڑے کھڑے پیشاب نہ کیجئے کہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔  (3) 
٭… جس جگہ وضواورغسل کیا جاتا ہے وہاں پیشاب کرنا مکروہ ہے اور اس سے وسوسے بھی آتے ہیں ۔  (4) 
٭… دودھ پیتے منے یامنی کا پیشاب بھی ایسا ہی ناپاک ہے جیسا کہ بڑوں کا ناپاک ہوتا ہے۔  (5) 
٭… سیدھے ہاتھ سے استنجا کرنا مکروہ ہے۔  (6) 
٭… کاغذ سے استنجا کرنا منع ہے اگرچہ اس پرکچھ بھی نہ لکھاہو۔   (7) 
٭…٭…٭



________________________________
 - 1    رد المحتار،  كتاب الطهارة،  فصل الاستنجاء،  مطلب في الفرق بين الاستبراء    الخ،  ج۱،  ص۶۱۵
 - 2    المرجع السابق         
 - 3    فتاوی هنديه،  كتاب الطهارة،  الباب السابع في النجاسة واحكامها،  الفصل الثالث،  ج۱،  ص۵۰
 - 4    الدر المختار ورد المحتار،  ج۱،  ص۶۱۳سنن ابو داود،  كتاب الطهارة،  باب في البول في المستحم،  الحديث: ۲۷، ج۱،  ص۴۴
 - 5    فتاوی هنديه،  كتاب الطهارة،  الفصل الثانی،  ج۱،  ص۴۶ (6)  المرجع السابق،  الفصل الثالث،  ج۱،  ص۵۰
 - 6    بهار شريعت،  حصه دوم،  ج۱،  ص۶۱۱
 - 7    الشمائل المحمدية للترمذي،  باب ما جاء في ترجل رسول الله،  الحديث: ۳۳،  ص۴۰