Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
59 - 99
٭…   تیل ڈالنے کے مدنی پھول …٭
٭… سر میں تیل ڈالنے سے پہلے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ۔ 
٭… شیشی دائیں ہاتھ سے پکڑ کر بائیں ہاتھ میں تیل ڈالئے۔
٭… دائیں ہاتھ کی انگلی سے دائیں اور پھر بائیں طرف کے ابرو پر تیل لگائیے ۔
٭… اس کے بعد دائیں اور پھر بائیں پلک پر۔
٭… پھر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر سر میں تیل ڈالئے۔
٭…٭…٭
٭… کنگھا کرنے کے مدنی پھول …٭
٭… پہلے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھئے۔
٭… دائیں طرف سے کنگھا کر نا سنت ہے۔ (1) 
٭… پہلے دائیں اَبرو پر کنگھا کیجئے پھر بائیں اَبرو پر۔
٭… پھر سر میں دائیں طرف کنگھا کیجئے پھر بائیں طرف۔
٭…٭…٭
 



________________________________
 - 1    الشمائل المحمدية للترمذي،  باب ما جاء في ترجل رسول الله،  الحديث: ۳۳،  ص۴۰