Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
58 - 99
٭…  سُرمہ لگانے کے مدنی پھول …٭
 ’’ اِثمد ‘‘ کے چار حُرُوف کی نسبت سے سُرمہ لگانے کے 4 مَدَنی پھول
٭… تمام سُرموں میں بہتر سُرمہ  ’’ اِثمد ‘‘ (اِث۔مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے۔ (1) 
٭… پتھّر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سیاہ سُرمہ یا کاجل بقصدِ زینت  (یعنی زینت کی نیّت سے) مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں ۔(2) 
٭… سُرمہ سو تے وقت استِعمال کرنا سنت ہے ۔ (3) 
٭… سُرمہ استعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کاخلاصہ پیش خدمت ہے:  
 (۱) کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں ۔
 (۲)  کبھی دائیں آنکھ میں تین اور بائیں میں دو ۔
 (۳) تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔  (4) 
٭…٭…٭


________________________________
 - 1    سنن الترمذی،  كتاب اللباس،  الحديث: ۱۷۶۳،  ج۳،  ص۲۹۳
 - 2    فتاوی هنديه،  كتاب الكراهية،  ج۵، ص۳۵۹
 - 3    المرجع السابق،  ص۲۹۴    
 - 4    سنتيں اور آداب،  ص۵۸