Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
57 - 99
٭… جوتے پہننے کے مدنی پھول …٭
٭… جوتا پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے۔ 
٭… پھر بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پہنئے۔ 
٭… پہلے دائیں پاؤ ں میں پھر بائیں پاؤ ں میں جوتا پہنئے۔
٭…  جو تے کو پہلے بائیں پاؤ ں سے پھر دائیں پاؤ ں سے اتاریئے۔
٭… ایک جو تا پہن کر نہ چلئے ۔دونوں پہن لیجئے یا دونوں اتار دیجئے۔
٭… بیٹھیں تو جوتے اتار لیجئے۔
٭…٭…٭
٭… لباس پہننے کے مدنی پھول …٭
٭… سفید لباس ہر لباس سے بہتر ہے۔
٭… پاجا مہ ٹخنوں سے اُوپر رکھئے۔
٭… کپڑے پہنتے وقت دائیں طرف سے شروع کیجئے۔
٭… پہلے کُر تے کی دائیں آستین میں ہا تھ داخل کیجئے پھر بائیں آستین میں ۔
٭… اسی طرح پہلے پاجامے کے دائیں پائنچے میں دایاں پاؤ ں داخل کیجئے پھر بائیں پائنچے میں بایاں ۔ 
٭… کپڑوں کو اتار تے وقت بائیں طرف سے شروع کیجئے ۔
٭…٭…٭