Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
56 - 99
٭… گھر میں آنے جانے کے مدنی پھول …٭
٭… گھر میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھئے: 
بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلٰی رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا (1) 
تر جمہ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہم  (گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ہی باہر نکلے اور ہم نے اپنے ربّ پر ہی بھروسہ کیا۔
٭…  نگاہیں نیچی کر کے گھر میں داخل ہوں ۔
٭…  پہلے دایاں پاؤ ں رکھئے۔
٭… گھرمیں داخل ہوں تو پہلے سلام کیجئے ۔
٭… گھر سے باہر جائیں تو بھی سلام کیجئے۔
٭… گھر سے نکلتے وقت پہلے بایاں پاؤ ں باہر نکالئے۔
٭… جب گھر سے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھئے۔
بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِا للّٰہِ (2) 
تر جمہ : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے ، میں نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر بھروسہ کیا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔
٭…٭…٭



________________________________
 - 1    سنن ابی داود،  کتاب الادب،  الحديث: ۵۰۹۶،  ج۴،  ص۴۲۰
 - 2    سنن ابی داود،  کتاب الادب،  الحديث:۵۰۹۵،  ج۴،  ص۴۲۰