Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
52 - 99
٭… مدنی پھول …٭
٭… ہاتھ ملانے کے مدنی پھول …٭
٭… دومسلمانوں کابوقت ِملاقات سلام کرکے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔ (1) 
٭… رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا       سکتے ہیں ۔
٭… اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُود پاک پڑھتے ہیں تو   ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے    اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ (2) 
٭… ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:  
یَغفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُم
 (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے)  
٭… دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ قَبول ہو گی اور ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ 
٭… آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔ (3) 




________________________________
 - 1    الدر المختار،  کتاب الحظر والاباحة،  باب الاستبراء وغيره،  ج۹،  ص۶۲۹
 - 2    مسند ابی يعلٰی،  الحديث:۲۹۵۱،  ج۳،  ص۹۵
 - 3    الموطاللامام مالک،  کتاب حسن الخلق،  الحديث:۱۷۳۱،  ج۲،  ص۴۰۷