Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
51 - 99
نعت شریف
            مدنی مدینے والے (1) 

مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے			مئے عشق بھی پلانا مدنی مدینے والے
مری آنکھ میں سمانا مدنی مدینے والے			بنے دل ترا ٹھکانہ مدنی مدینے والے
تری جبکہ دید ہوگی جبھی میری عید ہوگی		مرے خواب میں تو آنا مدنی مدینے والے
مجھے غم ستا رہے ہیں مری جان کھا رہے ہیں 		تمہیں حوصلہ بڑھانا مدنی مدینے والے
میں اگرچہ ہوں کمینہ ترا ہوں شہ مدینہ		مجھے قدموں سے لگانا مدنی مدینے والے
ترا تجھ سے ہوں سوالی شہا پھیرنا نہ خالی		مجھے اپنا تو بنانا مدنی مدینے والے
یہ مریض مر رہا ہے ترے ہاتھ میں شفا ہے		اے طبیب! جلد آنا مدنی مدینے والے
تو ہی انبیا کا سرور تو ہی دو جہاں کا یاوَر			تو ہی رہبرِ زمانہ مدنی مدینے والے
تو خدا کے بعد بہتر ہے سبھی سے میرے 		سروَرترا ہاشمی گھرانہ مدنی مدینے والے
تری فرش پر حکومت تری عرش پر حکومت		تو شہنشہِ زمانہ مدنی مدینے والے
یہ کرم بڑا کرم ہے ترے ہاتھ میں بھرم ہے		سر حشر بخشوانا مدنی مدینے والے
شہا! ایسا جذبہ پاؤں کہ میں خوب سیکھ جاؤں 		تری سنتیں سکھانا مدنی مدینے والے
مرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ		انہیں خُلد میں بسانا مدنی مدینے والے
ترے غم میں کاش! عطّار رہے ہر گھڑی گرفتار	غم مال سے بچانا مدنی مدینے والے



________________________________
 - 1    وسائل بخشش،  ص ۲۸۳ تا ۲۸۸ ملتقطاً