Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
49 - 99
یہ ایک رکعت پوری ہوئی اسی طرح دوسری رکعت بھی ادا کیجئے۔
٭… دورکعت کے بعد التحیات پڑھنے کے لئے بیٹھنے کو قعدہ کہتے  ہیں ۔
٭… قعدہ میں اب تَشَہُّد پڑھئے یعنی 
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّیِّبٰتُ  اَلسَّلَامُ عَلَیْكَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحَمْۃُ اللّٰہِ وَبَرَكَاتُہٗ  اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِینَ اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہ
٭… جب تَشَہُّد میں لفظِ  ’’ لا ‘‘ کے قریب پہنچیں تو سیدھے ہاتھ کی بیچ کی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنا لیجئے اور چھوٹی انگلی اور اس کے برابر والی انگلی کو ہتھیلی سے ملا دیجئے۔
٭… پھر لفظِ  ’’ لا ‘‘ کہتے  ہوئے کلمہ کی انگلی اٹھائیے اور لفظِ  ’’ اِلّا ‘‘ پر گرا کر تمام انگلیاں سیدھی کر لیجئے۔
٭… اگرزیادہ رکعتیں پڑھ رہے ہیں تو اَللّٰہُ اَ  کْبَر کہہ کر دوبارہ کھڑے ہوجائیے۔
٭… اگر فرض نماز پڑھ رہے ہیں تو تیسری اور چوتھی رکعت کے قیام میں بِسمِ اللّٰہ اور اَلحَمد شریف بھی پڑھئے مگر سورت نہ ملائیے۔ 
٭… تمام رکعتیں پوری کرکے بیٹھنے کو قعدۂ اخیرہ کہتے  ہیں ۔
٭… قعدۂ اخیرہ میں التحیات کے بعد دُرُودِ ابراہیمی پڑھئے۔ یعنی