عَلَیْهِمْ ﴰغَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ (۷)
٭… سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد آہستہ آمین کہئے اس کے بعد تین چھوٹی یا کوئی بھی ایک بڑی آیت جو تین آیات کے برابر ہو یا کوئی بھی سورت پڑھئے مثلاً سورۂ اخلاص یعنی :
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ (۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ (۲) لَمْ یَلِدْ ﳔ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ (۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ (۴)
٭… اب اَللّٰہُ اَ کبَر کہتے ہوئے رکوع کیجئے اور رکوع کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ تین یا پانچ بار پڑھئے۔
٭… پھر تسمیع یعنی سَمِـعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہو جایئے، اس کھڑے ہونے کو قومہ کہتے ہیں ۔
٭… اگر اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں تو اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ بھی پڑھئے۔
٭… پھر اَللّٰہُ اَ کبَر کہتے ہوئے سجدے میں جایئے اور پاؤں کی دسوں انگلیوں کا رخ جانب ِ قبلہ رہے، پھر سجدے کی تسبیح یعنی سُبْحَانَ رَبِّی َ الْاَعْلٰی تین یا پانچ بار پڑھئے۔
٭… دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کو ’’ جلسہ ‘‘ کہتے ہیں ، اس دوران ایک مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ کہنے کی مقدار ٹھہرئیے پھر اَللّٰہُ اَ کبَر کہتے ہوئے دوسرا سجدہ کیجئے۔