نمازکا طریقہ
نماز کا طریقہ:
٭… باوضو قبلہ رو کھڑے ہوں دونوں ہاتھ کانوں تک لے جائیے۔
٭… جب ہاتھ اٹھائیں تو انگلیاں نہ ملی ہوں نہ خوب کھلی ہوں اور ہتھیلیاں قبلہ کی طرف ہوں ۔
٭… پھر جو نماز پڑھ رہے ہیں اس کی نیت کیجئے زبان سے دُہرانا بہتر ہے۔
٭… پھر تکبیر اُولیٰ یعنی اَللّٰہُ اَ کبَر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیجئے۔
٭… اب ثنا پڑھئے یعنی:
سُبْحٰنَكَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰی جَدُّكَ وَلَاۤ اِلٰہَ غَیْرُكَ
٭… پھر تَعَوُّذْ یعنی اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھئے ۔
٭… پھر تَسمِیہ یعنی بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ پڑھئے ۔
٭… مکمل سورۂ فاتحہ پڑھئے یعنی :
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ (۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ (۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ (۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ (۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ (۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ