سوال: قراء ت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: قراء ت کا مطلب ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں آہستہ پڑھنے میں یہ بھی ضروری ہے کہ خود سن لے۔
سوال: رُکوع سے کیا مراد ہے؟
جواب: قراء ت کے بعد اتنا جھکنا کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنوں تک پہنچ جائیں رُکوع کہلاتا ہے اور یہ رُکوع کا اَدنیٰ درجہ ہے اور مرد کے لئے مکمل پیٹھ سیدھی کرنا رکوع کا کامل درجہ ہے۔
سوال: سجدہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: رکوع کے بعد سات ہڈیوں یعنی دونوں ہاتھ، دونوں پاؤں ، دونوں گھٹنوں اور ناک کی ہڈی کو زمین پر لگانا سجدہ کہلاتا ہے۔ سجدے میں پیشانی اس طرح جمائیں کہ زمین کی سختی محسوس ہو۔ ہر رکعت میں دو بار سجدہ فرض ہے۔
سوال: قعدۂ اخیرہ سے کیا مراد ہے؟
جواب: نماز کی رکعتیں پوری کرنے کے بعد اتنی دیر بیٹھنا کہ پوری تَشَہُّد (یعنی پوری التحیات) عَبدُہٗ وَ رَسُولُہٗ تک پڑھ لی جائے قعدۂ اخیرہ کہلاتا ہے اور یہ بھی فرض ہے۔
سوال: خُرُوج بِصُنعِہ کیا ہے؟
جواب: قعدۂ اخیرہ کے بعد سلام پھیر کر نماز ختم کرنا۔
٭…٭…٭