Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
45 - 99
سوال:  نیت کا کیا مطلب ہے؟  
جواب:   نیت دل کے پکے ارادے کا نام ہے زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں ہے البتہ دل میں نیت حاضر ہوتے ہوئے زبان سے کہہ لینا بہتر ہے۔
سوال:  تکبیر تحریمہ سے کیا مراد ہے؟  
جواب:  نماز شروع کرنے کے لئے تکبیر یعنی اَللّٰہُ اَ  کبَر کہنے کو تکبیر تحریمہ کہتے  ہیں ۔
٭…٭…٭
نمازکے فرائض
سوال:  نماز کے کتنے فرائض ہیں ؟ 
جواب:   نماز کے سات فرائض ہیں : 
 (۱)   تکبیرِ تحریمہ   (۲)  قیام    (۳)  قراء ت   (۴)  رکوع  
 (۵)  سجدہ    (۶)  قعدۂ اخیرہ   (۷)  خُرُوج بِصُنعِہ 
سوال:  تکبیر اُولیٰ سے کیا مراد ہے؟ 
جواب:   تکبیر تحریمہ کو تکبیر اُولیٰ بھی کہتے  ہیں یہ نماز کی شرائط میں آخری شرط اور فرائض میں پہلا فرض ہے اور اس سے مراد نماز شروع کرنے کے لئے تکبیر یعنی اَللّٰہُ اَ  کبَر کہنا ہے۔ 
سوال:  قیام کسے کہتے  ہیں ؟ 
جواب:   تکبیر تحریمہ کے بعد سیدھا کھڑا ہونے کو قیام کہتے  ہیں ،  قیام اتنی دیر تک ہے جتنی دیر تک قراء ت ہے۔