نمازکی شرائط
سوال: نماز کی کتنی شرائط ہیں ؟
جواب: نماز کی چھ شرائط ہیں :
(۱) طہارت (۲) ستر عورت (۳) اِستقبالِ قبلہ
(۴) وقت (۵) نیت (۶) تکبیر تحریمہ
سوال: طہارت سے کیا مراد ہے؟
جواب: طہارت سے مراد ہے کہ نمازی کا بدن، لباس اور جس جگہ نمازپڑھ رہا ہے وہ جگہ ہر قسم کی نجاست سے پاک ہو۔
سوال: ستر عورت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: ستر عورت کا مطلب یہ ہے کہ مرد کے لئے ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت بدن کا سارا حصہ چھپا ہونا ضروری ہے۔ جبکہ اسلامی بہنوں کے لئے ان پانچ اعضا یعنی منہ کی ٹکلی، دونوں ہتھیلیوں اور دونوں پاؤں کے تلووں کے علاوہ ساراجسم چھپانا لازمی ہے۔
سوال: استقبالِ قبلہ کسے کہتے ہیں ؟
جواب: نماز میں قبلہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کرنے کو استقبالِ قبلہ کہتے ہیں ۔
سوال: وقت سے کیا مراد ہے؟
جواب: اس سے مراد یہ ہے کہ جو نماز پڑھنی ہے اس کا وقت ہونا ضروری ہے۔