Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
51 - 54
دُعاکے آداب
٭… دُعا سے پہلے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی حمد وثنا  (تعریف) بیان کرنی چاہیے۔
	جیسے: 	اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن
٭… دُعا کے شروع اور آخر میں   دُرُودِ پاک پڑھنے سے دُعا قبول ہوتی ہے۔
	جیسے:  اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ   	وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
٭… دُعا کرتے وقت نِگاہیں   نیچی رکھنی چاہئیں   ۔
٭… دُعا کرتے وقت اِدھر اُدھر دیکھنے سے نظر کمزور ہونے کا اَندیشہ ہے۔
٭… دُعا میں   دونوں   ہاتھ اِس طرح اُٹھائیں   کہ سینے کی سیدھ میں   رہیں   ۔
٭… دُعا کرتے وقت ہتھیلیوں   کا رُخ آسمان کی طرف ہونا چاہیے۔
٭…٭…٭