| اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1 |
اَوراد و وَظائف (1) … تَسْبِیْحِ فاطِمَہ: ہر نماز کے بعد 33بار (سُبْحٰنَ اللّٰہِ) 33بار (اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ) اور 34بار (اَللّٰہُ اَ کْبَرُ) پڑھیں ۔ (2) … یَاسَلَامُ: 111بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی ۔ (3) … یَا وَھَّا بُ: جو روزانہ سات بار پڑھے گا اس کی ہر دُعا قبول ہوگی۔ (4) … یَا عَظِیْمُ: سات بار پڑھ کر پانی پر دَم کر کے پینے سے پیٹ کا دَرد ختم ہوجاتا ہے۔