پیارے آقا بخشوانا نارِ دوزخ سے بچانا
عصیاں کا ہے بوجھ بھاری عطاری ہوں عطاری
میں بھی دیکھوں مکہ مدینہ مرشد تیری آنکھوں سے
کب آئے گی میری باری عطاری ہوں عطاری
روضۂ اقدس منبر نور میں بھی دیکھوں کاش! حضور
پیاری دکھا جنت کی کیاری عطاری ہوں عطاری
میٹھے مرشد میٹھا حرم ہو مولا اب تو ایسا کرم ہو
حسرت نکلے پھر تو ہماری عطاری ہوں عطاری
میرے باپا میرے داتا بھر دو میرا بھی تم کاسہ
فیض تیرا ہے جگ پہ جاری عطاری ہوں عطاری
دیدو مرشد قفل مدینہ باپا عطا ہو فکر مدینہ
میں ہوں منگتا میں ہوں بھکاری عطاری ہوں عطاری
٭…٭…٭
٭…شکریہ …٭
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ادا نہیں کیا۔
(سنن الترمذي، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء في الشکر... إلخ، الحدیث: ۱۹۶۲، ج۳، ص۳۸۴ (