Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
43 - 54
عطّاری ہوں عطّاری 
تیرا کرم ہے ذاتِ باری عطاری ہوں عطاری 
			نسبت کیا ہے پیاری پیاری عطاری ہوں عطاری
آقا دے دو بے قراری عطاری ہوں عطاری
			کرتا رہوں میں اشکباری عطاری ہوں عطاری
آقا سن لو عرض ہماری عطاری ہوں عطاری
			پوری کروں میں ذمہ داریعطاری ہوں عطاری
آقا تیرے صدقے واری عطاری ہوں عطاری
			نازاں ہوں نسبت پہ ہماری عطاری ہوں عطاری
میں ہوں ضیائی میں ہوں رضوی سگ ہوں غوثِ پاک کا
			قادری ہوں قادری عطاری ہوں عطاری
درس و بیاں سے کیوں گھبراؤں کیسا ڈر کیا خوف ہو
			کیوں ہو کسی کا رعب طاری عطاری ہوں عطاری
دیتا رہوں نیکی کی دعوت چاہتا ہوں استقامت
			گزرے یوں ہی عمر ساری عطاری ہوں عطاری