دعوتِ اِسلامی بنیادی معلومات
سوال… : تبلیغِ قران و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک کا نام بتائیے؟
جواب … : ’’ دعوتِ اِسلامی ‘‘
سوال… : دعوتِ اِسلامی کے بانی کا نام بتائیے؟
جواب … : اَمیر اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادِری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ۔
سوال… : دعوتِ اِسلامی کا مَدَنی مقصد کیاہے؟
جواب … : دعوتِ اِسلامی کا مَدَنی مقصد یہ ہے:
’’ مجھے اپنی اورساری دنیاکے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ‘‘ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
سوال… : دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکزکانام کیاہے اور یہ کہاں واقع ہے؟
جواب … : دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکزکانام ’’ فیضانِ مدینہ ‘‘ ہے اوریہ باب المدینہ (کراچی) میں واقع ہے۔
سوال… : قراٰن وحدیث کے بعداردومیں پڑھی جانے والی دینی کتابوں میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب کونسی ہے؟
جواب … : ایک اندازے کے مطابق قراٰن وحدیث کے بعداردومیں پڑھی جانے والی دینی کتابوں میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ’’ فیضان سنّت ‘‘ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس کی مقبولیت کے سبب انگلش، ہندی، گجراتی، سندھی اور بنگلہ زبان میں اس کاترجمہ ہوچکاہے۔
سوال… : کتاب ’’ فیضانِ سنّت ‘‘ کے مُؤلِّف کا نام بتائیے؟
جواب … : شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاؔرقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ۔
٭…٭…٭
مَنقبت عَطَّار