Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
94 - 200
امام اہل ِ سنت مجدد دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کی انفرادی کوشش کے واقعات
(68) نماز میں نگاہ صحیح جگہ نہ رکھنے والے پر انفرادی کوشش
    امام اہل ِ سنت ،مجدد ِدین وملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کسی مسجد میں نماز پڑھ کر وظیفہ میں مشغول تھے کہ ایک صاحب نماز پڑھنے کے لئے تشریف لائے اورحضور کے قریب ہی نماز پڑھنے لگے۔جب قیام کیا تودیوارِ مسجد کو دیکھتے رہے ،جب رکوع میں گئے توتھوڑی اوپر اٹھا کر دیوارِمسجد کی طرف دیکھتے رہے ۔جب نماز سے فارغ ہوئے تواس وقت تک اعلیٰ حضرت بھی وظیفہ سے فارغ ہو چکے تھے ۔اعلیٰ حضرت نے ان کوپاس بلاکر مسئلہ بتایا کہ ''نماز پڑھنے میں کس کس حالت میں کہاں کہاں نگاہ ہونی چاہئے ؟''اورفرمایا'' بحالتِ رکوع پاؤں کی انگلیوں پر نگاہ ہونی چاہئے ۔''

    یہ سن کر وہ قابوسے باہر ہوگئے اورکہنے لگے'' واہ صاحب! بڑے مولانا بنتے ہیں ،میرا منہ قبلہ سے پھیرتے ہیں ؟نماز میں قبلہ کی طرف منہ ہونا ضروری ہے ۔''یہ سن کر اعلیٰ حضرت نے ان کی سمجھ کے مطابق کلام فرمایا اوردریافت کیا ''تو سجدہ میں کیا کیجئے گا،پیشانی زمین پر لگانے کے بدلے تھوڑی زمین پرلگائیے ۔''یہ چبھتاہوافقرہ سن کر بالکل خاموش ہوگئے اوران کی سمجھ میں یہ بات آگئی کہ ''قبلہ رو ہونے کے یہ معنی ہیں کہ قیام کے وقت نہ کہ ازاول تا آخر 'قبلہ کی طرف منہ کرکے دیوارِ مسجد کو دیکھا کرے ۔
(حیات اعلی حضرت قدس سرہ،۳۰۳)
Flag Counter