ایک جگہ حضرت شیخ سیدنا صلت بن اثیم رضی اللہ تعالی عنہ اپنے شاگردوں کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ان کے سامنے سے ایک شخص گزرا جس کا پاجامہ زمین پر گھسٹ رہا تھا (جو کہ خلاف ِ سنت ہے )۔ آپ کے شاگردوں نے اس پراسے ڈانٹ ڈپٹ کرنا چاہی لیکن آپ نے انہیں روک دیا اور فرمایا،''میں خود اس کی اصلاح کی کوئی تدبیر کرتا ہوں۔''پھر اس شخص کو پکار کر کہا،''بھائی ! مجھے تم سے کوئی کام ہے ۔'' اس نے پلٹتے ہوئے پوچھا ،''کیا کام ہے ؟'' آپ نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انتہائی نرم لہجہ میں فرمایا،''پیارے بھائی ! اپنا پاجامہ ٹخنوں سے ذرا سا اوپر کر لو کہ ٹخنوں سے نیچے لٹکانا خلاف ِ سنت ہے ۔'' اس نے عرض کی ، ''بہت بہتر۔''اور اپنا پاجامہ ٹخنوں سے اوپر کر لیا۔