Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
85 - 200
یَنۡظُرُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾ تَعْرِفُ فِیۡ وُجُوۡہِہِمْ نَضْرَۃَ النَّعِیۡمِ ﴿ۚ۲۴﴾ یُسْقَوْنَ مِنۡ رَّحِیۡقٍ مَّخْتُوۡمٍ ﴿ۙ۲۵﴾ خِتٰمُہٗ مِسْکٌ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنٰفِسُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾ وَ مِزَاجُہٗ مِنۡ تَسْنِیۡمٍ ﴿ۙ۲۷﴾ عَیۡنًا یَّشْرَبُ بِہَا الْمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ؕ۲۸﴾
ترجمہ:بے شک نیکوکار ضرور چین میں ہیں تختوں پر دیکھتے ہیں تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے ، نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہر کی ہوئی رکھی ہے اس کی مہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہئے کہ للچائیں للچانے والے اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں۔
 (پ۳۰،سورہ مطففین:۲۳تا۲۸)
    تلاوت کرنے کے بعد نوجوان نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا ''اے فریب خوردہ!بھلا وہ نعمتیں کہاں اور تیری یہ مجلس کہاں ؟جنتی تخت کچھ اور ہی ہو گا ،اس پر نرم و نازک بستر ہوں گے ،جن کے استر استبرق کے ہوں گے ۔سبز قالینوں اور بستروں پر ٹیک لگائے لوگ آرام کرتے ہوں گے ۔وہاں دو نہریں ساتھ ساتھ بہتی ہیں ،وہاں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں ۔وہاں کے میوے کبھی ختم نہ ہوں گے اور نہ ان سے جنتیوں کو کوئی روکنے والا ہو گا۔اہلِ جنت ،جنت کے پسندیدہ عیش میں ہمیشہ رہیں گے ،وہاں انھیں کوئی ناگوار بات سنائی نہ دے گی ۔وہاں اونچے اونچے تختوں کے ارد گرد چمک دار آب خورے قطار سے رکھے ہوں گے ۔یہ تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار بندوں کے لئے ہوں گی ۔ اور کافروں کے لئے کیا ہو گا ؟ان کے لئے آگ ہی آگ ہو گی ،آگ بھی ایسی کہ کبھی سرد نہ ہونے والی ،کافر اس میں ہمیشہ رہیں گے ان کا عذاب کبھی موقوف نہ ہو گا ،وہ اس میں اوندھے منہ پڑے ہوں گے اور جب انھیں سر کے بل گھسیٹا جائے گا تو کہا جائے گا ''لو یہ عذاب چکھو۔''
Flag Counter