Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
83 - 200
بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ۔
ترجمہ کنزالایمان: ''اور مسلمان مرداورمسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلا ئی کاحکم دیں اوربرائی سے منع کریں۔''(پارہ ۱۰،التوبۃ :۷۱)

    جبکہ سرورِ کونین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا ''خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت جائزنہیں ہے''۔

    احمد بن طولون اس عالمِ دین کی نیکی کی دعوت سے بے حد متأثر ہوا اور ایک دَم اسکا غصّہ ٹھنڈاہوگیا۔اوراس نے آپ کو خصوصی طور پر اجازت دی کہ آپ شہرمیں جوبات بھی خِلاف شرع دیکھیں اُسے روک دیں۔
 (مستطرف،ج۱ص۱۸۱)
 (58) ایک عیاش نوجوان پر انفرادی کوشش
    بنو امیہ کا بانکا ،چھریرا ،حسین وجمیل نوجوان موسیٰ بن محمد بن سلیمان ہاشمی اپنے عیش و عشرت،تن پروری،خوش لباسی اور خوبصورت کنیزوں اور غلاموں کے جھرمٹ میں زندگی گزارنے کا عادی تھا ۔انواع و اقسام کے کھانوں سے اس کا دستر خوان ہمہ وقت بھرا رہتا۔زرق برق ملبوسات میں لپٹا،مجلسِ طرب سجائے،ساری ساری رات غم وآلامِ دنیا سے بے خبر پڑا رہتا۔ایک سال میں تین لاکھ تین ہزار دینار کی آمدنی تھی ، جسے مکمل طور پر اپنی عیاشیوں میں خرچ کر دیتا۔شارع عام پر نہایت بلند و بالاخوبصورت محل بنوا رکھا تھا ۔اپنے محل میں بیٹھا کبھی تو وسیع گزر گاہوں کی رونقوں سے محظوظ ہوتااور کبھی پچھلی جانب واقع شاندار باغ میں مجلسِ طرب سجاتا۔محل میں ہاتھی دانت کا بنا ہوا ایک قبہ تھا ،جس میں چاندی کی کیلیں تھیں ۔اس کے بیچ میں ایک قیمتی تخت خاص شہزادے
Flag Counter