Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
80 - 200
 (55) عشق میں مبتلاء ہونے والے دوست پر انفرادی کوشش
    مروی ہے کہ بنی اسرائیل میں دو دوست تھے ۔یہ دونوں ایک پہاڑ پر اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول رہا کرتے تھے ۔ایک مرتبہ ان میں سے ایک' شہر میں کچھ خریدنے آیا تو اس کی نگاہ ایک فاحشہ عورت پر پڑ گئی اور وہ اس کے عشق میں گرفتار ہو گیااور اس کی مجلس اختیار کر لی۔جب کچھ روز گزر گئے اور وہ واپس نہ آیا تو دوسرا دوست اسے تلاش کرتا ہوا شہر میں پہنچا،معلومات کرنے پر اس کے بارے میں سب کچھ جان گیا۔

    یہ اس سے ملنے پہنچا تو عاشق دوست نے شرمندہ ہو کر کہا کہ ''میں تو تجھے جانتاہی نہیں ۔''اس نے اس کی بات کو نظر انداز کر کے شفقت سے سمجھاتے ہوئے کہا ، ''پیارے بھائی!دل کو اس کام میں مشغول نہ کر،میرے دل میں جس قدر شفقت آج پیدا ہوئی ہے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔''یہ کہہ کر اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔گناہ گار دوست نے جب اس کی طرف سے محبت کایہ مظاہرہ دیکھا تو جان لیا کہ ''میں اس کی نگاہوں سے گرا نہیں ہوں ۔'' پس فوراً طوائف کی محفل سے اٹھا ،توبہ کی اور اس کے ساتھ واپس آ گیا۔
 (کیمیائے سعادت،جلداول ،ص۳۸۱)
 (56) آتش پرست ہمسائے پر انفرادی کوشش
    حضرت سیدنااحمد حرب رضی اللہ تعالی عنہ کا ہمسایہ آتش پرست تھا ۔ ایک مرتبہ وہ سفر میں تھا کہ اسے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ آپ اس کی غم خواری کے لئے اس کے یہاں تشریف لے گئے ۔ وہ آپ کے ساتھ بڑے احترام سے پیش آیا ۔قحط سالی کا دور ہونے کی بناء پر اس نے سوچا شاید آپ کھانا کھانے آئے ہوں ۔چنانچہ اس نے کھانے کا انتظام کرنا
Flag Counter