Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
70 - 200
غور کرو کہ آتش پرستی میں وقت ضائع کر کے تمہیں کیا حاصل ہوا ؟ مؤمن خواہ جیسا بھی ہو کم از کم اللہ عزوجل کی وحدانیت کو تو تسلیم کرتا ہے ۔تم نے سترسال اس آگ کو پوجا ہے اس کے باوجود اگر ہم آگ میں کودیں تو یہ ہم دونوں کو برابر جلائے گی یا تیرا اس کی عبادت کرنا تجھے بچا لے گا ؟ لیکن میرے مولیٰ ل میں یہ طاقت ہے کہ اگر وہ چاہے تو یہ آگ مجھے ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔'' یہ فرما نے کے بعد آپ نے اپنے ہاتھ میں آگ کو اٹھا لیا لیکن اس نے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچایا ۔ یہ دیکھ کر شمعون بڑا متاثر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ ''میں ستر سال آتش پرستی میں مبتلاء رہا ، اب آخری وقت میں کیا مسلمان ہوں گا؟''

    لیکن آپ رضی اللہ تعالی عنہ  نے اس کی ڈھارس بندھائی اور مسلمان ہوجانے کی ترغیب دیتے رہے ۔ آخر کار اس نے عرض کی،''میں اس شرط پر مسلمان ہوسکتا ہوں کہ آپ مجھے یہ عہد نامہ لکھ کر دیں کہ میرے مسلمان ہوجانے کے بعد اللہ تعالیٰ میرے تمام گناہوں کی بخشش فرما دے گا ۔'' آپ نے اسی مضمون کا عہد نامہ لکھ کر اس کے حوالے کر دیا ۔ لیکن اس نے کہا ،''اس پر عادل لوگوں کی گواہی بھی درج کروائیے۔'' آپ نے اس کا یہ مطالبہ بھی پورا کردیا ۔ اس کے بعد وہ مسلمان ہوگیا اور وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد مجھے آپ ہی غسل دیجئے گا اور یہ عہد نامہ میرے ہاتھ میں تھما دیں تاکہ میدان ِ محشر میں میرے مومن ہونے کا ثبوت بن سکے ۔ یہ وصیت کرنے کے بعد اس نے کلمہ شہادت پڑھا اور اس کی روح قفس ِ عنصری سے پرواز کر گئی ۔ آپ نے اس کی وصیت پر کامل طور پر عمل کیا ۔ 

    اسی شب آپ رضی اللہ تعالی عنہ  نے خواب میں دیکھا کہ وہ بہت قیمتی لباس اور نقش ونگار