| اِنفرادی کوشش |
ایک مرتبہ حضرت سیدنا عمر بن العزیز رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت سیدنا حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں بذریعہ مکتوب درخواست کی کہ'' مجھے کوئی ایسی نصیحت فرمائیے جو میرے تمام کاموں میں مدد گار ثابت ہو۔'' آپ نے اس کے جواب میں لکھا ،''اگر اللہ تعالیٰ تمہارا معاون نہیں ہے تو پھر کسی سے بھی امداد کی توقع نہ رکھو، اس دن کو بہت نزدیک تصور کرو جس دن ساری دنیا فناہوجائے گی اور صرف آخرت باقی رہے گی ۔
''(تذکرۃ الاولیاء،ج۱،صفحہ ۳۹)
(45) ایک آتش پرست پر انفرادی کوشش
شمعون نامی ایک آتش پرست حضرت سیدنا حسن بصری رضی اللہ تعالی عنہ کا پڑوسی تھا ۔ جب اس کے انتقال کا وقت قریب آیا تو آپ اس کے پاس گئے اور دیکھا کہ اس کا سارا جسم آگ کے دُھویں کی وجہ سے سیاہ پڑ گیا ہے ۔ آپ نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی اور رحمت الٰہی عزوجل کی امید دلائی ۔ اس نے عرض کی کہ ،''میں تین چیزوں کی وجہ سے اسلام سے دور ہوں ، پہلی : جب دنیا مسلمانوں کے اعتقاد میں بہت بری شے ہے تو پھر تم لوگ اس کے حصول کی جستجو کیوں کرتے ہو؟ دوسری : موت کو یقینی تصور کرنے کے باوجود اس کے لئے تیاری کیوں نہیں کرتے ؟ تیسری : تمہارے کہنے کے مطابق دیدارِ الٰہی عزوجل بہت بڑی نعمت ہے تو پھر تم دنیا میں اس کی مرضی کے خلاف کام کیوں کرتے ہو؟''
آپ نے ارشاد فرمایا،'' ان سب چیزوں کا تعلق تو افعال وکردار سے ہے لیکن تم