| اِنفرادی کوشش |
وقت آئے گا جب تُو قبر میں جائے گا ، پھر تجھے یہ سب باتیں معلوم ہوجائیں گی ،اس وقت تُو اپنے کئے پرشرمندہ ہوگالیکن ندامت کام نہ آئے گی ۔''
یہ کہہ کر آپ رونے لگے اوروہ شخص آپ کو روتا دیکھ کر رونے لگا ۔ ان دونوں کو روتا دیکھ کر میں بھی رونے لگا یہاں تک کہ وہ دونوں بے ہوش ہو کر گر گئے ۔(ذم الھوٰی، الباب الخمسون، ص۵۰۰)
(42) اپنے بھائی پر انفرادی کوشش
حضرت سیدنا امام اوزاعی رضی اللہ تعالی عنہ نے(بذریعہ تحریر نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے) اپنے بھائی کو خط میں لکھا کہ ،''یاد رکھو! تمہیں ہر طرف سے گھیر لیا گیا ہے (یعنی تم احکامِ شرعی کے پابند ہو )، اور تمہیں دن رات (موت کی منزل کی طرف ) ہانکا جارہا ہے ۔ پس تم اللہ تعالیٰ اور اس کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتے رہو اور دمِ واپسی تک اس پر قائم رہو۔ والسلام ''
(ذم الھوٰی، الباب الخمسون، ص۴۹۹)
(43) حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ کی انفرادی کوشش
ایک شخص کسی حسین نوجوان یہودی کو دیکھنے میں مشغول تھا کہ حضرت سیدنا جنید بغدادی رضی اللہ تعالی عنہ آن پہنچے ۔ وہ شخص آپ سے کہنے لگا،''ایسی حسین صورت بھی جہنم میں جلے گی ؟'' آپ نے(نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے) فرمایاکہ،''اس پر نگاہ ڈالنا بھی نفسانی خواہش کے سبب ہے ، اگر عبرت کا حصول ہی مقصود ہے تو دنیا میں اور بھی بہت سی چیزیں ہیں ۔''
(تذکرۃ الاولیاء، ج۲ ، ص ۵۳ )