Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
63 - 200
    جب عکرمہ (رضی اللہ تعالی عنہ ) سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضر ہوئے تو آپ کو دیکھ کر رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بہت خوش ہوئے ۔ آپ (رضی اللہ تعالی عنہ ) نبی کریم رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے کھڑے ہوگئے اور ساتھ ہی ام حکیم رضی اللہ عنہا بھی نقاب باندھے موجود تھیں۔ عکرمہ (رضی اللہ تعالی عنہ ) بولے ،''میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے سواء کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ عزوجل کے بندے اور رسول ہیں ۔'' اور سب حاضرین کو اپنے مسلمان ہونے پر گواہ بنا لیا ۔ اس کے بعد سرکارِ مدینۃ المنورہ سلطان مکۃ المکرمہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سابقہ کوتاہیوں کی معافی طلب کی ۔
(ملخصاً ۔کتاب التوابین ،ص۱۲۳)
Flag Counter