Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
51 - 200
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی انفرادی کوشش کے واقعات
(29) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ  کی انفرادی کوشش
     حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ  نے ایمان لاتے ہی اسلام کی دعوت پیش کرنا شروع کردی۔اہل ِ مکہ پہلے ہی سے آ پ رضی اللہ تعالہ عنہ کی دانائی ، حسن تدبیر اورعلم وفہم کے معترف تھے۔ لہذا! آپ کی کوششیں رنگ لائیں اوربہت سے لوگوں نے اسلام قبول کیا ،جن میں وہ پانچ محترم صحابہ کرام علیہم الرضوان مشرف بہ اسلام ہوئے جوعشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:
(۱) حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ 

(۲) حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ 

(۳) حضرت سیدنا طلحٰہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالی عنہ              

(۴) حضرت سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ 

(۵) حضرت سیدنا زبیر بن العوام رضی اللہ تعالی عنہ
(البدایۃ والنہایۃ ،ج۳،ص۳۹)
( 30) حضرت سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالی عنہ  پر انفرادی کوشش
    حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ  نے حضرت سیدنا ابوموسیٰ اشعری کو لکھا کہ ،
Flag Counter