| اِنفرادی کوشش |
فرمایا،''تیری بیٹی سے اگر اس طرح کیا جائے تو تو اسے پسند کریگا؟''عرض کی نہیں۔''فرمایا،''اگر تیری بہن سے کوئی ایسی ناشائستہ حرکت کرے تو ؟''اور اگر تیری خالہ سے کرے تو؟اسی طرح آپ نے ایک ایک رشتے کے بارے میں سوال فرمایا،اور وہ یہی کہتا رہا کہ مجھے پسند نہیں اور لوگ بھی رضا مند نہیں۔تب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی ،''یا الٰہی عزوجل!اس کے دل کو پاک کر دے ، اس کی شرمگاہ کو بچا لے اور اس کا گناہ بخش دے۔''اس کے بعد وہ نوجوان تمام عمر زناسے بے زار رہا۔
(مسند امام احمد،ج۸،ص۲۸۵،رقم:۲۲۲۷۴)
(28) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر انفرادی کوشش
ایک دن مکی مدنی سلطان رحمتِ عالمیان ا ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرمایا،''کیا تم جانتے ہو کہ یہ بکری اپنے گھر والوں کے نزدیک کس قدر حقیر ہے ؟ '' صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی ،''اسی حقارت کی وجہ سے ہی تو انہوں نے اسے یہاں پھینکا ہے ۔'' آپ نے فرمایا ،''اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ،جس قدر یہ بکری اپنے گھر والوں کی نظر میں حقیر ہے ، اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ دنیا اس سے بھی ہلکی اور حقیر ہے ۔''
(ابن ماجہ ،ج۴،ص۴۲۷،رقم:۴۱۱۰)