| اِنفرادی کوشش |
تلاوتِ قرآن کیلئے ہیں ۔'' پھر آپ انے قوم کے ایک آدمی کو حکم فرمایا ' وہ پانی کا ایک ڈول لایا' جسے اس نے اس (پیشاب کی جگہ) پر بہا دیا۔
(مسلم،کتاب الطہارۃ، باب وجوب غسل البول الخ،ص۱۶۵،رقم:۱۰۰)
(24) زبان کی حفاظت وغیرہ کے بارے میں انفرادی کوشش
حضرت سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی ،''مجھے کوئی مختصر نصیحت فرمائیے۔'' سرورِ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا،''جب تم اپنی نماز کے لئے کھڑے ہو تو رخصت ہونے والے کی سی نماز پڑھو، کوئی ایسی بات نہ کرو، جس کے بارے میں بعد میں معذرت کرنی پڑے اور لوگوں کے ہاتھوں میں موجود اشیاء سے مکمل طور پر مایوس ہوجاؤ(یعنی کسی سے مال ملنے کی امید نہ رکھو )۔''
(مشکوۃ المصابیح، ج۳،ص۱۱۶،رقم:۵۲۲۶)
(25) حضرت اسماء رضی اللہ عنہا پر انفرادی کوشش
حضرت سیدتنا عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ دیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما باریک کپڑے پہن کر رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے آئیں تو آپ نے ان کی جانب سے منہ پھیر لیا اورارشاد فرمایا،''اے اسماء ! جب عورت بالغ ہوجائے تو اس کے بدن کا کوئی حصہ دکھائی نہیں دینا چاہئیے سوائے اس کے (پھر اپنے منہ اور ہتھیلیوں کی طرف اشارہ فرمایا )۔''
( ابوداؤد،کتاب اللباس، ج۴، ص۸۵،رقم:۴۱۰۴)