| اِنفرادی کوشش |
''ممکن ہے کہ تمہارے باپ دادؤں میں بھی کوئی کالے رنگ کا ہوا ہو ، اور اس کی رگ نے تمہارے بچے کو اپنے رنگ میں کھینچ لیا ہو اور یہ بچہ اس کا ہم شکل ہوگیا ہو ۔''
(بخاری ، کتاب الطلاق ، ج۳، ص۴۹۷،رقم :۵۳۰۵)
( 22) دنیا سے بے رغبتی اپنانے کے بارے میں انفرادی کوشش
حضرت سیدنا سہل بن اسعد رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا ،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم!کسی ایسے کام کے لئے میری راہنمائی فرمائیے کہ جسے میں کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ بھی محبت کریں ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''دنیا سے بے رغبت رہو، اللہ تعالیٰ تم سے محبت کریگا اور لوگوں کی چیزوں سے بے نیاز رہو ، لوگ تم سے محبت کرنے لگیں گے ۔''
(مشکوۃ المصابیح ،کتاب الرقاق، ج۳،ص۱۱۰،رقم:۵۱۸۷)
(23) ایک اَعرابی پر انفرادی کوشش
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ' رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ مسجد میں موجود تھے کہ ایک اَعرابی آیا اور مسجد میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنا شروع کر دیا ۔ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اَصحاب رضی اللہ عنہم نے (اسے) فرمایا ،'' رک' جا ' رک جا۔'' رحمتِ کونین ا نے ارشاد فرمایا کہ ''اسے نہ روکو چھوڑ دو۔ '' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اسے چھوڑ دیا حتی ٰ کہ اس نے پیشاب کر لیا۔ پھر مبلّغِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اسے بلا کر (نرمی و شفقت) سے فرمایا '' یہ مساجدپیشاب اور گندگی کیلئے نہیں' یہ تو صرف اللہ عزّوجل کے ذکر' نماز اور