| اِنفرادی کوشش |
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے صحابہ سے دریافت کیا ،''تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کامال ،اپنے مال سے زیادہ پیارا ہو ؟'' صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی ،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم! ہم میں سے ہر ایک کواپنے وارث کے مال کے مقابلے میں اپنا ہی مال زیادہ پیار اہے ۔'' تو آپ نے ارشاد فرمایا ،''انسان کا مال تو وہ ہے جو اس نے آگے بھیج دیا (یعنی راہِ خدا عزوجل میں خرچ کردیا)اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو وہ پیچھے (دنیا میں)چھوڑ گیا ۔''
(بخاری،کتاب الرقاق ،ج۴ ،ص ۲۳۰، رقم: ۱۶۴۴۲)
(21) بیوی پر شک کرنے والے پر انفرادی کوشش
ایک اَعرابی نے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی،''میری بیوی کے شکم سے ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جو کالا ہے اور میرا ہم شکل نہیں ہے ،اس لئے میرا خیال ہے کہ یہ بچہ میرا نہیں ہے ۔'' اَعرابی کی بات سن کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں ؟'' اس نے عرض کی ،''میرے پاس بہت سے اونٹ ہیں ۔'' آپ انے فرمایا ،'' تمہارے اونٹ کس رنگ کے ہیں ؟'' اس نے بتایا ،''سرخ رنگ کے ہیں ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دریافت فرمایا،'' کیا ان میں کچھ خاکی رنگ کے بھی ہیں؟'' اس نے کہا،''جی ہاں ! کچھ اونٹ خاکی رنگ کے بھی ہیں ۔'' آپ نے فرمایا ،''یہ بتاؤ کہ سرخ رنگ کے اونٹوں کی نسل میں خاکی رنگ کے اونٹ کیسے اور کہاں سے پیدا ہوگئے؟'' اس نے عرض کی ،''میرے سرخ رنگ کے اونٹوں کے باپ داداؤں میں کوئی خاکی رنگ کا اونٹ رہا ہوگا، اس کی رگ نے اس کو اپنے رنگ میں کھینچ لیا ہوگا اس لئے سرخ رنگ کے اونٹوں کا بچہ خاکی رنگ کا ہوگیا ہو گا ۔''یہ سن کر آپ نے ارشا د فرمایا ،