| اِنفرادی کوشش |
پھر سوال کیا ،آپ نے پھرمال عطا کیا پھر فرمایا،''اے حکیم!یہ دنیا کا مال بظاہر بہت ہرا بھرا اور شیریں ہے،جو کوئی اسے اپنے نفس پر سختی رکھ کر لے تو اسے اس میں برکت ہو گی اور جو کوئی اپنے دل میں لالچ رکھ کر لے تو اسے برکت نہ ہو گی۔اس کا حال اس شخص کی مانند ہو گا جو کھائے اور سیر نہ ہو اور اوپر والا(یعنی دینے والا ) ہاتھ نیچے والے (یعنی لینے والے) ہاتھ سے بہتر ہے۔''میں نے عرض کی،''یا رسول اللہا!قسم اس رب کی جس نے سچائی کے ساتھ آپ کو بھیجا ہے کہ اب میں مرتے دم تک کسی کا احسان نہیں لوں گا۔ ''
(بخاری،کتاب الزکوۃ،ج۱،ص۴۹۷،رقم:۱۴۷۲)
(19) پیتل کی انگوٹھی پہننے والے پر انفرادی کوشش
حضرت سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے پیتل کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی ۔ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا،''کیا بات ہے تجھ سے بتوں کی بُو آتی ہے ؟'' اس نے وہ انگوٹھی پھینک دی ۔پھر وہ لوہے کی انگوٹھی پہن کر آیا تو آپ ا نے پھر فرمایا ،''کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ تم جہنمیوں کا زیور پہنے ہوئے ہو ؟''اس شخص نے وہ انگوٹھی بھی پھینک دی اور عرض کی،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں ؟'' ارشاد فرمایا ،''چاندی کی بناؤاور ایک مثقال (یعنی ساڑھے چار ماشے )پورا نہ کرو۔
(ابوداؤد، کتاب اللباس، ج۴، ص۱۲۲، رقم: ۴۲۲۳)
(20) راہِ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے لئے انفرادی کوشش
حضرت سیدناعبداللہ بن مسعود ص سے مروی ہے کہ ایک دن سرکار ِ مدینہ