Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
44 - 200
جائے ' پھر اٹھو' یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ ' پھر سجدہ کرو' یہاں تک کہ سجدے میں تمہیں اِطمینان ہو جائے ' پھر اٹھو' یہاں تک کہ تمہیں بیٹھنے میں اطمینان ہو جائے ' پھر سجدہ کر ویہاں تک کہ تم سجدے میں مطمئن ہو جاؤ' پھر اٹھو' حتی کہ سیدھا کھڑے ہو جاؤ' پھر اپنی ساری نماز میں یہی کرو۔''
(بخاری ،کتاب الصلٰوۃ، ج۱،ص۲۷۸، رقم:۷۹۳)
(17) حضرتِامِّ حمید رضی اللہ عنہا پر انفرادی کوشش
    حضرتِسیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ ام حمیدرضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول ِاکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کیا ،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !میں آپ کے ساتھ نَماز پڑھنا پسند کرتی ہوں ۔''تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے(انہیں سمجھاتے ہوئے ) فرمایا، ''میں جانتا ہوں کہ تم میرے ساتھ نَماز پڑھنا پسند کرتی ہولیکن تمہارا کمرے میں نَماز پڑھنا صحن میں نَماز پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صحن میں نَماز پڑھنااحاطے میں نَماز پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا احاطے میں نَماز پڑھنا اپنے محلے کی مسجد میں نَماز پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہار ااپنے محلے کی مسجد میں نَماز پڑھنا میری مسجد میں نَماز پڑھنے سے بہتر ہے ۔''راوی کہتے ہیں کہ (یہ سننے کے بعد) ام حمید رضی اللہ عنہا نے اپنے گھرکے ایک کونے میں مسجد بنانے کا حکم دیا اور جب تک زندہ رہیں اسی کونے میں نَماز پڑھتی رہیں ۔''
 (مسند احمد ،، ج ۱۰، ص ۳۱۰،رقم :۲۷۱۵۸ )
( 18) حضرت سیدنا حکیم بن حزام ص پر انفرادی کوشش
   حضرتِ حکیم بن حِزام رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سوال کیاتوآپ نے مجھے عطا فرمایا۔میں نے پھر سوال کیا ۔آپ نے پھر عطا فرمایا۔میں نے
Flag Counter